Dec 29, 2019 04:44 pm
views : 257
Location : Different Places
Lahore- Cold weather across the country
لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں
لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جب کہ خیبر پختون خوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، ہفتہ کو اسکردو میں درجہ حرارت منفی 18، استور، گوپس میں منفی 12، بگروٹ منفی 11 گلگت منفی 8، کالام، پاراچنار، چکوال منفی 5 اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جب کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سےجاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 200 میٹر سے کم حد نگاہ کے باعث پروازیں لاہور اتار لی گئی ہیں، پی کے 451،452 اسلام آباد، اسکردو، پی کے 211 اسلام آباد، دبئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں کراچی میں موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہیں ، دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔