Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2019 04:47 pm views : 237

Location : Different Places

Islamabad- OIC to convene special moot in Pakistan on Kashmir issue
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔ یہ اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا دمیں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، یہ اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا د میں ہو گا۔ او آئی سی اجلاس کا سرفہرست ایجنڈا مقبوضہ وادی کی صورتحال، بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے بعد کی صورتحال ہو گی۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کا وزرائے خارجہ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سمٹ کے بعد خصوصی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ کامیاب کوالالمپور سمٹ کے بعد او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ پرنسل فیصل بن فرحان السعود نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی کے کم فعال کردار پر ملائشیا، ترکی، انڈونیشیا، قطر، ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کو تحفظات ہیں، تحفظات کے باعث ملائیشیا میں  ہونے والی سمٹ کو متبادل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی سمٹ کے دوران عالمی سطح پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس سمٹ کو او آئی سی کے متبادل کے طور پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سمٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شرکت کا اعلان کیا تاہم سعودی عرب کے دباؤ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا۔
اس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے معاشی دباؤ کی وجہ سے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved