Dec 29, 2019 08:42 pm
views : 255
Location : Beach luxury hotel
Karachi- Karachi editors club organizes Seminar on Salute to a Great Leader
کراچی،کراچی ایڈیٹر کلب کیجانب سے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر کراچی ایڈیٹر کلب کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیں الگ مملکت دے کر ہماری ذات پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور اس کے لیے ہم قائد اعظم کا جتنا بھی شکر ادا کریں، وہ کم ہوگا۔ آج ہندوستان کی صورتحال دنیا پر واضح ہے کہ جو وہ سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن کام اس کے سارے سیکولر ازم کے منافی ہیں۔
ہماری نئی نسل آزادی کا مطلب اچھی طرح سے جانتی ہے، کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اچھی قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، ہماری قوم یہ احسان ساری زندگی نہیں بھولے گی۔
کراچی ایڈیٹر کلب کے سیکرٹری جنرل منظر نقوی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ قائد اعظم کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچائیں،قائد اعظم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے چالیس کے قریب ممالک کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا۔
مبشر میر کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے رفقا اور ساتھیوں کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے کراچی ایڈیٹر کلب اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔