کراچی، دنیا میں نئے سال 2020ء کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی
http://www.tnnasia.tv
گڈ بائے 2019، نیوزی لینڈ میں 2020 کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نئے سال کے آغاز کے موقع پر سکائی ٹاور پر آتش بازی کی گئی۔
آکلینڈ کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوگا۔ سڈنی میں بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا میں نئے سال کا سب سے بڑا جشن نیویارک ٹائم سکوائر کے مقام پر ہوگا جہاں کرسٹل بال کو آزمائشی طور پر روشن کیا گیا، بتیس ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے خوبصورت نظارہ بن گیا۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں رنگارنگ لائٹس شو جاری ہے۔ بلند عمارتوں پر لیزر لائٹس سے شاندار منظر تخلیق کیے گئے، لائٹ شو 3 جنوری تک جاری رہےگا۔
برلن میں بھی برینڈن برگ گیٹ پر نئے سال کے سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی۔