Dec 31, 2019 06:45 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- NEPRA approves to increase the price of electricity by Rs 4 rupees 90 paisa per unit, consumers will have burden of Rs106 billion.
کراچی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
http://www.tnnasia.tv
عوام کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فیصلہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی گیارہ سہ ماہی درخواست پر جاری کیا ہے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر سالانہ 106 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوسکے گا۔