لندن،نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے،رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے،حسین نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔
حسین نواز نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں اور ایف آئی اے ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں کافی لوگوں کو گرفتار بھی کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے اقدامات نہ کرے کہ مزید خوار ہو، عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔
حسین نواز نے کہا کہ عمران خان صاحب مزید شرمسار ہونے سے پہلے بہتر ہے کہ آپ حقیقت تسلیم کرلیں۔
نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ بلند و بالا دعوے کرنے والے اب قانون کو اپنا راستہ لینے دیں جبکہ زیر سماعت عدالتی معاملات میں زیادہ چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں۔