Dec 31, 2019 07:16 pm
views : 263
Location : Different Places
Karachi- MQM reject Bilawal offer
کراچی،ایم کیو ایم نے بلاول کی پیش کش ٹھکرادی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے جوابی پیش کش کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔
ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔