Jan 01, 2020 10:00 am
views : 254
Location : Domestic Place
Islamabad-Petrol price increased by Rs2.61 per litre,existing price ofRs113 to Rs116,government takes dicision on the recommendation of OGRA
اسلام آباد، حکومت کا سال نو کا تحفہ، پیٹرولیم مہنگا کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور کرلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کردہ 2 روپے 25 پیسے سے 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے عوام کے لیے نئے سال کا پہلا تحفہ پیٹرول بم گرا کر دے دیا، جنوری 2020ء کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت پیٹرولیم حکام نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹ یفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو جنوری 2020ء میں رائج رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 08 پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
قبل ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔