واشنگٹن، بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمے دار ایران ہے، صدر ٹرمپ
http://www.tnnasia.tv
بغداد میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج اور بعض افراد کی سفارت خانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ان واقعات کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل ذمے داری تہران پرعائد ہوتی ہے اس سے قبل امریکا نے عراق میں ایران کے ایک حمایت یافتہ گروپ کے خلاف کارروائی کی تھی اور ایران نے ردِ عمل میں ایسا کیا ہے۔
صدرٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایران نے ایک امریکی ٹھیکیدار کو ہلاک کیا ہے اور کئی کو زخمی کیا ہے، ہم سخت ردِ عمل دیں گے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، اب بغداد کے سفارت خانے کے حملے میں ایران ملوث ہے اور وہ اس کے ذمے دار ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ہم عراق سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ سفارت خانے کی حفاظت کرے گا۔