Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 01, 2020 12:00 am views : 261

Location : Different Places

Karachi- New year,s celebration across the country
  • Urdu

کراچی،پاکستان میں سال2020 کا شاندار استقبال

پاکستان میں سال2020 کا شاندار استقبال، چھوٹے، بڑے شہروں میں فضائیں رنگ و نور میں نہا گئیں،ملک بھر میں آتش بازی کے زبر دست مظاہرے کئے گئے،رات کو 12 بجتے ہی شہر شہر جشن ، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر ،بڑے شہروں کی سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ کیا گیا۔
نئے سال کا جشن منانے کے لئے منچلے بھی پیچھے نہ رہے اور موٹر سائیکلوں پر ٹولیوں کی شکل میں 12 بجنے سے قبل ہی نمودار ہو گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد 12 بجنے سے قبل ہی سی ویو پہنچ گئی جہاں پر رات 12 بجتے ہی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ہارن بجا کر ڈھول کی تھاپ اور گاڑیوں میں موجود ساونڈ سسٹم کی میوزک پرلوگ رقص کرتے رہے اس دوران بعض نوجوان باجے بھی اپنے ہمراہ لائے تھے ،مختلف سڑکوں پر منچلوں نے چورنگیوں اور سگنلز پر گاڑیاں روک دیں اور 12 بجتے ہی میوزک اور ہارن بجا کر خوب رقص کیا اس دوران بعض علاقوں میں بھرپور آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے۔
لاہور میں نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مال روڈ پر میلے کا سماں تھا، ملکہ کوہسار میں بھی سیاحوں نے خوب موج مستی کی۔ بحریہ ٹاون لاہورمیں آتشبازی کاشاندارمظاہرہ کیا گیا، نئے سال کے جشن کے دوران مال روڈ، لبرٹی سمیت مختلف علاقوں میں منچلوں نے خوب ہلہ گلہ گیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملتان میں منچلے صدر بازار پہنچ گئے اور نئی سال کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور میوزک پر خوب رقص کیا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا۔ کوئٹہ میں بھی نئی کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، سالِ نوکو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف فیسٹیولز اور تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
نئے سال کی تقریبات ہر ملک میں اپنے مقامی وقت کے مطابق منائی جاتی ہیں، پاکستان میں سال نو آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ مکمل ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved