Jan 02, 2020 12:00 pm
views : 243
Location : Indonesia/Jakarta
Jakarta- 21 kills in various accidents in Indonesia, 30,000 people were left homeless and power system was shaken due to flood situation.
جکارتہ، انڈونیشیا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے
http://www.tnnasia.tv
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپو تھرمیا، ڈوبنے اور کرنٹ سے ہوئیں۔
دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
انڈونیشیا کی الیکٹرک ایجنسی کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں فیڈرز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے تقریباً 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہو گی۔
خیال رہے کہ 2007 میں انڈونیشیا میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔