Jan 02, 2020 09:26 pm
views : 223
Location : Air University
Islamabad- Do not be afraid of dreaming big: PM Imran Khan
اسلام آباد،ہمارا ہدف پاکستان کانظام ٹھیک کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کانظام ٹھیک کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ 2019 میں عوام کو مشکل سے گزرنا پڑا، 2020 میں خوشحالی آئے گی، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔
اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2019 ہمارے لیے مشکل سال تھا، لیکن ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، سال 2020 میں ملک ٹیک آف کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میرا وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، ہم کم آمدنی والے طبقے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چیزیں دےرہے ہیں جبکہ غریب بستیوں میں لنگر شروع کیے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اتنا پوٹینشل ہے جو ہر کسی کو نہیں پتا، سستے گھروں کے منصوبوں سے 40 صنعتوں کو فروغ ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کےحکمرانوں کا وژن ایشین ٹائیگر تھا جو محدود وژن ہے، ہماراٹارگٹ پاکستان کا سسٹم ٹھیک کرکے میرٹ کو لانا ہے کیونکہ بڑے لوگوں اور اداروں کا وژن بھی بڑا ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگئےہیں، ملک میں روپیہ مستحکم ہوا، معیشت میں اعتمادآیا، اسٹاک بڑھا اور سرمایہ کاری آئی اب سال 2020 میں ملک اوپرکی طرف جائےگا۔
عمران خان نے کہا کہ محدود وسائل کےباوجود تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آزمائشوں سے قومیں مٹتی نہیں مضبوط بن کر ابھرتی ہیں، ماضی میں پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ 60 کی دہائی میں دیگر ملکوں کےطالب علم تعلیم حاصل کرنے پاکستان آتےتھے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں درپیش مالی رکاوٹیں عارضی ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا ضروری ہے، تکنیکی انقلاب سےفائدہ اٹھائیں مصنوعی انٹیلی جنس سے انقلاب آنےوالا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ڈگریاں مل رہی ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔