Jan 02, 2020 09:28 pm
views : 226
Location : Karachi/Quetta
Karachi- Cold weather conditions continue in most parts of country,Quetta receives first snowfall of year
کراچی،ملک بھر میں سردی کے ڈیرے،کوئٹہ میں سال کی پہلی برفباری
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں صبح سویرے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو رواں سال موسم سرما کی پہلی برف باری ہے۔
برفباری کےبعد متعدد شہری موسم کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے نکل آئے ہیں، کچھ شہریوں نے برف باری کے موسم میں گرم گرم ناشتےکا مزہ لینے کے لیے ہوٹلوں اور ریستورانوں کا رخ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج قائم ہے۔
کراچی کے بعض علاقوں میں صبح سویرے ہوئی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ، جبکہ کوئٹہ شہر میں سردیوں کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔
کراچی میں چلنے والی کڑاکے کی تیز ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے ، شہر میں صبح سویرے بوندا باندی بھی ہوئی ہے جبکہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔