اسلام آباد،ابوظہبی کے ولی عہد کا ایک روزہ دورہ پاکستان
ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زیدالنہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر مہمان کا شاندار استقبال کیا جبکہ انھیں گلدستہ پیش کیاگیا ، وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی ولی عہدکی گاڑی خود ڈرائیوکی۔
وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں خطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے ، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کا اعلیٰ سطح وفد بھی ملاقات کرے گا۔
سفیر حماد عبید الزبی کا کہنا تھا ولی عہد کے دورے سے باہمی دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
خیال رہے ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
یاد رہے جنوری 2019 میں بھی ابوظبہی کےولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیاتھا جبکہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔