اسلام آباد،حکومت نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر سپریم کورٹ سے حکمِ امتناع مانگ لیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حکمِ امتناع مانگ لیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی حکمِ امتناع کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرِ ثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پر عملدرآمد معطل کیا جائے، حکم امتناع جاری کیا جائے اور لارجر بنچ بنایا جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرِثانی درخواست کے بعد سپریم کورٹ میں مزید 2 متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
اسی کیس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع طلب کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نظرِ ثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعمل درآمد معطل کیا جائے۔