Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 02, 2020 09:42 pm views : 226

Location : Foreign Office

Islamabad- Pakistan Makes Remarkable Achievements On Different Fronts In Its Foreign Policy During 2019: FO
  • Urdu

اسلام آباد،دو ہزار انیس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مختلف محازوں پر قابل ذکر کامیابیاں ملیں،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ 2019 میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مختلف محازوں پر قابل ذکر کامیابیاں ملیں،ترکی قطر سعودی عرب ایران اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے، چین کے ساتھ تزاویراتی شراکت داری بہتر ہوئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کھول دیا جائے، محاصرہ ختم، جبری گمشدہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے ۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ آپ سب کو نئے سال میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگوں کے کشمیریوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں،ہم ڈاکٹر فیصل کو نئی اسائنمنٹ پر کامیابی کی تمنا پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2019 میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مختلف محازوں پر قابل ذکر کامیابیاں ملیں۔
انہوںنے کہاکہ ترکی قطر سعودی عرب ایران اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوے،چین کے ساتھ تزاویراتی شراکت داری بہتر ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے چین کے دو دورے کئے،اعلی سطح پر پاکستان کی قیادت نے بہت سے اعلی حکام سے ملاقاتیں اور رابطے کیے۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے بین الاقوامی رہنماؤں نے پاکستان کے دورے کئے۔ انہوںنے کہاکہ کرتار پور راہداری کو کھولا گیا، سابق بھارتی وزیر اعظم نے بھی کرتار پور کی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے نومبر میں کرتار پور کاریڈور کھولا ،پانچ اگست کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے دنیا بھر میں بھارت کی ہندو توا پالیسی کو بے نقاب کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پچاس سال کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سات خطوط لکھے۔
انہوں نے کہاکہ 5 اگست کو بھارت کے غیر قانونی اوت یک طرفہ اقدامات پر ہماری قیادت نے کشمیریوں کی تکالیف کو اجاگر کیا،بھارت میں جاری ہندتوا نظریہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری ہندتوا کے باعث خطے کو درپیش امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اب تک اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل کو سات خطوط لکھے ہیں،ستمبر میں او آئی سی کانٹکٹ گروپ نے کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا،امریکی ایوان ہائے نمائندگان میں دو قراردادوں کے مسودے پیش کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ 151ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیر میں انٹرنیٹ کھولنے، محاصرہ اٹھانے، جبری گمشدہ نوجوانوں کی رہائی اور سول سوسائٹی اراکین کو چھوڑنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت کی ہدایت پر ایک خصوصی طیاتہ ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے روانہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین تجارت کا دورا مرحلہ گذشتہ روز فعال کر دیا گیا،ادائیگیوں میں توازن کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved