Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2020 05:32 pm views : 251

Location : National Assembly

Islamabad- politics can't be done over national institutions,Fawad Chaudhry
  • Urdu

اسلام آباد،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہمارا نظریہ بالکل مختلف ہے، تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہوتی ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو اطمینان بخش جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو اسمبلی سے منظوری کے لیے پارلیمانی طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی سے قانون کی منظوری کے لیے طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے، طریقہ کار پر سیاسی جماعتوں کا اعتراض بھی دورکیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہمارا نظریہ بالکل مختلف ہے، تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہوتی ہے، اہم قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے، سال 2020 کی ابتدا اچھی ہوئی ہے، کل یہ بل سفارشات کے بعد اسمبلی میں آئے گا، امید ہے بل کل قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہونے کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج صرف پی ٹی آئی کا ادارہ نہیں بلکہ سب کا ہے، ان اداروں پر سیاست نہیں کر سکتے، نہ ہی برداشت کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امید ہے قومی اسمبلی میں آیندہ الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی آئے گا، چیف الیکشن کمشنر پر ان ناموں پر فیصلہ نہ ہو سکا تو نئے نام آ جائیں گے، تقرری پارلیمنٹ ہی کرے گی۔ مستقبل میں آگے بڑھنے کی لیے ضروری ہے احتساب کا عمل شفاف ہو، پیر سے احتساب کے عمل پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع ہوگی۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل کہا تھا کہ آرمی ایکٹ بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق لایا جانا چاہیے، ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved