Jan 03, 2020 06:53 pm
views : 236
Location : Different Places
Lahore- Rana Sana refutes threatening Shehryar Afridi
لاہور،رانا ثنااللّٰہ کی شہریار آفریدی کو کسی قسم کی دھمکی دینے کے الزام کی تردید
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے شہریار آفریدی کو کسی قسم کی دھمکی دینے کے الزام کی تردید کی ہے۔
نیب میں پیشی کے بعد گفتگو میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ کابینہ میں شہریار آفریدی نے کہا کہ انہیں جو بتایا گیا ہے اس پر انہوں نے قسمیں کھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب شہریار آفریدی کو سچ پتاچل گیا ہے تو وہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر قانون پنجاب و ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ کو آمدن سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا ۔
رانا ثناء اللّٰہ نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم نے میری آمدن اور میرے اثاثوں پر سوالات کیے اور مجھے طویل پروفارما دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو بل کی شکل میں لانا چاہیے تھا، ترمیم کا مقصد مالم جبہ اور بی آر ٹی کیس سے متعلق لوگوں کو بچانا ہے۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی ترامیم پر غیر مشروط تعاون کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام لوگ پارٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے، جبکہ اپوزیشن سے جیلوں کو بھرنے سے حکومت نہیں چل سکتی۔