Jan 04, 2020 06:43 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Navy fleet inducted with maritime patrol aircraft, drones
کراچی، پاک بحریہ کے فضائی اثاثوں میں اضافہ، میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس فلیٹ میں شامل کرلیا گیا
پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ائیر کرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق خود کار ڈرونز کا حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے۔