ننکانہ صاحب،ملکی سالمیت اوربھائی چارےکے دشمنوں نے گھناؤنی سازش کی ہے،وزیر داخلہ
وزیرِ داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، ننکانہ واقعے کو عالمی میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت اوربھائی چارےکے دشمنوں نے گھناؤنی سازش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں، واقعے کے تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،افسوس ناک واقعےکا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔
اعجاز شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کا محبت و بھائی چارے سے رہنا دنیا کیلئے مثال ہے،بھائی چارے کےخلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،بھائی چارے کےخلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،عوام کی خدمت میں رخنہ ڈالنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔وفاقی وزیراعجاز شاہ کامزید کہناتھا کہ ملک دشمن عناصر کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں،ہم اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔