کوئٹہ،مستونگ کا شہری سائیکل کے ذریعے عمرے پر جانے کیلئے پر عزم
صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ اللہ بخش نے سائیکل پر عمرے پر جانے کا ارادہ کرلیا ہے،وہ بنیادی طور پر ایک سائیکل ساز اور سائیکلسٹ ہیں،اللہ بخش نے دو افراد کے چلانے والی ایک خصوصی سائیکل بنائی ہے جس پر وہ مکہ مدینہ جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے صوبائی اور قومی سطح پر سائیکل پر حجاز مقدس جانے کی کوششیں کی ہیں مگر حکومت کی جانب سے تاحال انہیں اجازت نہیں ملی۔
وہ اس سائیکل پر سعودی عرب تک سفر کرکے نہ صرف مقدس مقامات کی زیارت کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس دورے سے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ بخش کا کہنا تھا کہ وہ اس سائیکل پر سعودی عرب تک سفر کرکے نہ صرف مقدس مقامات کی زیارت کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس دورے سے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کرنا چاہتے ہیں۔