اسلام آباد امریکا ایران کشیدگی، وزیر خارجہ کے ایرانی، اماراتی اور ترک ہم منصب سے رابطے
جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا اور ایران میں کشیدگی بڑھنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک سے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں، وزیر خارجہ نے ایرانی، ترک اور یو اے ای کے ہم منصب سے رابطے کیے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ حالات اور جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے ترک اور یو اے ای کے ہم منصب کو بھی ٹیلیفون کیا اور خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکا ایران کشیدگی پر بات چیت کی۔