اسلام آباد،سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب کے خلاف مقدمہ درج، بیٹا بھی نامزد
سابق صدر آزاد کشمیر کے خلاف مقامی زمیںدار کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں سردار یعقوب کا بیٹا بھی نامزد ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ شعیب نامی مقامی زمیندار کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سردار یعقوب وغیرہ کی ایماء پر اس کی زمین پر سردار یعقوب کے کارندوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، منع کرنے پر بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
درج کئے گئے مقدمے میں سرفراز، عمران کے علاوہ تین نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔