ننکانہ صاحب ، گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا
ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تصور منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں توہین مذہب، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔
ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ واقعہ پر کارروائی کا کہا تھا، کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔