Jan 07, 2020 05:16 pm
views : 258
Location : Different Places
Islamabad- PML-N's Maiza Hameed goes to PTI parliamentary party meeting
اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید جلد بازی میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پہنچ گئیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بیک وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید غلطی سے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جا پہنچیں۔
مائزہ حمید کے غلط کمرے میں جانے پر سیکیورٹی کے عملے نے انہیں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے۔
مائزہ حمید کے پی ٹی آئی کے اجلاس میں جانے پر تحریک انصاف کی رکن شاندانہ گلزار نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ اسی میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔
شاندانہ گلزار کے مکالمے پر مائزہ حمید مسکرا کر روانہ ہوگئیں۔