کوئٹہ ،میکانگی روڈ پر دھماکا، 2 جاں بحق، 12 زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے,پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا میکانگی روڈ پر لیاقت بازار کے قریب ہوا ہے,اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے,ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے,اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے, وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی,وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی,اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بزدل دہشتگرد شہر اور صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر دارخلہ بلوچستان ضیاء کانگو نے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی جاچکی ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سخت سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔