Jan 08, 2020 04:55 pm
views : 250
Location : Different Places
Islamabad- Region cannot afford war, says FM Qureshi after Iran attack on US bases in Iraq
اسلام آباد، پاکستان کی خواہش ہے کہ خطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کی جانب سے امریکی فضائی اڈوں پرداغے گئے میزائلوں کے رد عمل میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے، پاکستان کی خواہش ہےخطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے، پاکستان امن کا خواہشمند ہے۔ امریکا میں ایک بڑا طبقہ جنگ نہیں چاہتا، خطہ کشیدگی میں اضافے کا متحمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے خطے میں کشیدگی نہ ہو۔پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں، گفت و شندید سے معاملات حل ہونے چاہیے، طاقت کے استعمال سے حالات بگڑ جائیں گے، بھارت میں صورتحال تشویشناک ہے جب کہ حالات کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔