اسلام آباد، وزیراعظم کا کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنی 10 بینکوں کے اشتراک سے قائم ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کا مقصد خسارے کا شکار یونٹس کی بحالی سے روزگار پیدا کرنا ہے، اقدام سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنےکا فیصلہ کیا، کمپنی 10 بینکوں کے اشتراک سے قائم ہوگی ،اقدام کامقصدخسارے کاشکاریونٹس کی بحالی سے روزگارپیداکرناہے ،وزیراعظم کے اقدام سے معاشی شرح نمومیں اضافہ ہو گا ،سٹیٹ بینک اورسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن تعاون فراہم کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور شفقت محمودنے ملاقات کی،وزیراعظم نے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،،منصوبے کیلئے 30 ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے،وزیراعظم ہنرمندپاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔