Jan 08, 2020 06:51 pm
views : 264
Location : Mewa shah graveyard
Karachi- Justice (r) Fakhruddin G Ebrahim passes away in Karachi at 92
کراچی، جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک
جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی تدفین والدین کے پہلو میں کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے وہ 92 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
انہوں نے 1949ء میں ایل ایل بی کیا، 1950ء میں پاکستان ہجرت کی اورایس ایم لا کالج سے ایل ایل ایم کیا۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے فخر الدین جی ابراہیم کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا۔
جسٹس فخر الدین جی ابراہیم 1993ء میں تین ماہ کے لیے عبوری وزیر قانون جبکہ 1997ء میں تین ماہ کے لیے عبوری وزیر انصاف بھی رہے۔ ان کی 1981ء میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی بھی رہی۔1988 میں بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اس کے علاوہ 1989ء میں فخر الدین جی ابراہیم نے سی پی ایل سی کی بنیاد رکھی۔
فخر الدین جی ابراہیم پاکستان کے چوبیسویں چیف الیکشن کمشنر رہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے جج اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔