Jan 08, 2020 06:59 pm
views : 236
Location : Domestic place
Islamabad- I'm aware & working on the case of dozens of Pakistani labour stranded in Tabuk,zulfi bukhari
اسلام آباد،زلفی بخاری نے سعودی عرب میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر حکومت کا نوٹس لے لیا
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر حکومت نے نوٹس لے لیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اس ضمن میں اہم رابطے بھی کررہے ہیں۔
زلفی بخاری نے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی کو فوری متاثرین تک پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امدادکی جائے گی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں تبوک میں پھنسے ہوئے درجنوں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر آگاہ اور کام کر رہا ہوں، وزارت نے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک اجلاس طلب کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس دوران ہمارے لوگوں تک خوراک اور راشن پہنچیں ۔
یاد رہے چند روز قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب میں 3240پاکستانی قیدی ہیں،پاکستانی مشن قیدیوں کی رہائی کیلئےسرگرم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے کُل 2080 قیدی رہا کرائے گئے ہیں، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں قیدیوں کی رہائی کااعلان کیا تھا۔
یاد رہے فروری 2019 میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کااعلان کیا تھا۔