Jan 09, 2020 04:52 pm
views : 279
Location : Foreign Office
Islamabad- Pakistan to continue playing role in establishment of peace, stability in region: FO
اسلام آباد، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے ہیں اور 80 لاکھ کشمیریوں کادنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ خطے میں تناؤ میں کمی اور امن کے لئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو متعلقہ وزرائے خارجہ سےرابطے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خارجہ کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔