Jan 09, 2020 04:29 pm
views : 257
Location : Different Places
Karachi- Gas crisis, Sindh government threatens to protest with Balochistan
کراچی، گیس بحران، سندھ حکومت کی بلوچستان کیساتھ ملکر احتجاج کی دھمکی
صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں گیس کا بحران ختم نہ ہواتوبلوچستان کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔ وفاق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے اور کاموں میں لگا ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی بند ہونے سے صنعت کار،ٹرانسپورٹرز اور گھریلو صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، گیس پیداکرنے والے صوبے کو گیس نہیں دی جارہی دیگر صوبوں میں فراہمی جاری ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پہلا حق دوسروں کا ہے، سندھ اپنا آئینی حق مانگ رہا ہے۔
وفاق نے خود تسلیم کیا ہے کہ سندھ 72 فیصد گیس پیدا کررہا ہے،سندھ کے لوگ لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں،سندھ آئین کے تحت اپنے حصے کا گیس مانگ رہا ہے، گیس بحران پر ابھی تک وزیرا عظم نے نوٹس تک نہیں لیا۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ خان صاحب نہ تجرباکار وفاقی وزرا کو بنی گالا میں ٹریننگ دلوائیں تاکہ ان کو آئین کاپتا چل سکے، سندھ کو 1600 ملین کیو بک گیس کی ضرورت ہے۔