Jan 09, 2020 05:29 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan is on Forbes list of Best Under-The-Radar Places to Visit in 2020
اسلام آباد، سیاحت کیلئے پاکستان 10 بہترین ممالک میں شامل
امریکا کے معروف کاروباری جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ بند ممالک اب کھل رہے ہیں، سیاحت کا کام کرنے والی ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی کیلئے ممکن بنا رہی ہیں۔ فوربز کی فہرست میں پاکستان ،آرمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گوائٹے مالا، منگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادے اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے بتایا کہ پاکستان ایڈونچر کیلئے سب سے بہترین مقام ہے۔ یہاں قدیم سندھی تہذیب 4 ہزار سال پرانی اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں۔ جہاں قلعے ، مساجد اور دیگر مقامات بھی ہیں جبکہ شمالی علاقوں میں 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے۔