Jan 10, 2020 11:00 am
views : 230
Location : Supreme Court of Pakistan
Karachi-Chief Justice of Pakistan Gulzar Ahmed given remarks that the Country's airports have become the site of all crime deals inthe world
کراچی، ملک کے ایئر پورٹس دنیا کے تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس
http://www.tnnasia.tv
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک کے ایئر پورٹس دنیا کے تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ناروا سلوک کے معاملہ کی سماعت کی۔
عدالت نے سول ایوی ایشن حکام پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن کو فوری طلب کر لیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ مسافر ائیر پورٹس پر زمین پر پڑے ہوتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مسافروں کے ساتھ سول ایوی ایشن والے کیا کرتے ہیں، سب معلوم ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن سے کہیں دس منٹ میں عدالت پہنچیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی سول ایوی ایشن کی بجائے ایڈیشنل ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سے مسافروں کو سہولیات سے متعلق پوچھا تو وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
اس پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف بھاری تنخواہ لینا ہی آپ کا کام نہیں، جب کچھ پتہ ہی نہیں تو یہاں کیوں آئے، ایئر پورٹس بہت خطرناک مقام بن چکے، وہاں فارن کرنسی اور منشیات آجارہی ہیں، دنیا جہاں کے جرائم کی ڈیل ائیر پورٹس پر ہوتی ہے، کوئی کسی کو روکنے والا نہیں، کیوں کہ ان لوگوں نے وہیں ڈیل جو کرنا ہوتی ہے، ملک سے فارن کرنسی باہر جا رہی ہے اور یہ ڈیل کر رہے ہیں۔