Jan 10, 2020 04:08 pm
views : 230
Location : Different Places
Islamabad- ECP summons Bilawal Bhutto over asset discrepancies
اسلام آباد، گوشواروں میں تضاد، بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع
الیکشن
کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر چیئرمین پاکستان
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو منگل 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ بلاول
بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔
ذرائع کے
مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو
نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی
گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو
متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تاہم ان کی
جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔