Jan 10, 2020 05:39 pm
views : 241
Location : Domestic place
Islamabad- FM Qureshi, Russian counterpart discuss tensions in Middle East
اسلام آباد، ایران اور امریکا کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پاک روس وزرائے خارجہ کا اتفاق
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں پائے جانے والی کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا، اور نہ ہی پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی و ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو گی۔