Jan 10, 2020 06:30 pm
views : 238
Location : Different Places
Islamabad- President Alvi approves Army Act Amendment Bill
اسلام آباد،صدر مملکت نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی سروسز ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔ سینیٹر ولید اقبال نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء، پاکستان ائیر فورس 1953ء اور پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء ترمیمی بلز پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔رپورٹ کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کو ایوان میں شق وار منظوری کے لیے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پہلے ہی کثرت رائے سے منظور کر چکی ہے۔
بلوں کی منظوری کے بعد وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر سکتے ہیں۔
پاکستان آرمی، ایئر فورس اور پاک بحریہ (ترمیمی) بلوں کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سمیت 160 حکومتی جبکہ 112 کے قریب اپوزیشن ارکان ایوان میں موجود تھے۔