Jan 11, 2020 06:00 pm
views : 234
Location : President House
Islamabad- President Arif Alvi says the developing countries are rapidly embracing artificial intelligence, artificial intelligence is the future
اسلام
آباد، صدر عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کیلئے میدان میں آگئے
ملکی
نوجوانوان کو اسکل ڈویلپمنٹ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے حوالے سے
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
کی۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر پاکستان نے آرٹیفشل انٹیلی
جنس پروگرام شروع کرنے پر مشاورت کی اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت اے
آئی پروگرام پر مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا، پروگرام کے تحت ایک لاکھ
نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سےمتعلق تربیت دی جاسکے گی۔
اس موقع پر
صدر عارف علوی نے کہا ترقی یافتہ ممالک تیزی سےآرٹیفشل انٹیلی جنس پرمنتقل
ہو رہے ہیں، مصنوعی ذہانت مستقبل ہے، نوجوانوں کو جدید طریقے اپنانے ہوں
گے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی
حکومت کےلیےخوش آئند ہے ، کامیاب جوان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی سرپرستی
کریں گے۔