نوشہرہ، میری حکومت کوئی سفارشی نظام نہیں لائے گی، وزیراعظم عمران خان
نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ
احساس پروگرام کے تحت ہم نچلے طبقے کیلئے کارڈ بنا رہے ہیں، اس کے ذریعے
انھیں پیسے بھی ملیں گے اور وہ اشیائے ضروریہ بھی خرید سکیں گے۔ اس کے
علاوہ پورے پاکستان کےٖ غریب گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ ملے گا۔
وزیراعظم
کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرین میں عام آدمی سفر کرتا ہے، ہماری پوری کوشش
ہوگی کہ پاکستان ریلوے کو اٹھائیں۔ ریلوے ایک ایسا ادارہ بنے جو پی آئی اے
اور پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرسکے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج تک
پاکستان میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے کیوں پیسہ نہیں خرچ کیا گیا؟ ریلوے
کے حالات بگڑتے گئے اور وہ اس نہج پر پہنچ گیا۔ ہم نے اربوں کی سرکاری
زمینوں سے قبضے چھڑوائے ہیں۔ ریلوے کی اراضی فروخت کرکے ریلوے کا خسارہ دور
کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے میں انقلابی تبدیلی لے کر
آئے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے
ہوگا۔