Jan 11, 2020 06:12 pm
views : 242
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- US and Iran need to reduce tensions, says Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد، خطہ مزیدکسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے
ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ
مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران
کےدورےپرایرانی قیادت سےملاقات کروں گا، ایران کےمؤقف کوسمجھنےکی کوشش کی
جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نےحادثاتی طورپر
یوکرائن کا طیارہ گرانےکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں
کی جانیں گئیں۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم
منصب سےملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی
مؤقف سامنےرکھوں گا۔