Jan 11, 2020 06:11 pm
views : 230
Location : State Bank Of Pakistan
Karachi- State Bank stopped lending to the government, rising oil prices are a result of rising global market prices, Raza Baqir
کراچی، اسٹیٹ بینک نے حکومت کو قرض دینا بند کردیا، رضا باقر
انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز
پاکستان کی بینکنگ ایوارڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ
بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شرح سود کئی ممالک سے کم ہے، مہنگائی کو
دیکھتے ہوئے شرح سود کو بڑھایا گیا، پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،
مستقبل میں معیشت میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت
کے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا
ہے لیکن جی ڈی پی کے تناسب سے ملکی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان کا
ایکسپورٹ برائے جی ڈی پی تناسب 10 فیصد سے کم ہے، پاکستان میں بچتوں کی شرح
خطے میں سب سے کم ہے۔
رضا باقر نے مزید کہا کہ حالیہ معاشی پالیسیاں
گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہے، ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کی
بنیاد پر کرنے کے اقدام سے جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی واقع ہوئی، اسٹیٹ
بینک کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے
والی کمی کے باعث آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔
انہوں نے یہ بھی کہا
کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو اس سطح پر لے کر جانا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاشی
دھچکے کو برداشت کیا جاسکے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں
بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نتیجہ ہے، تجارتی خسارے میں کمی ملک کے لیے خوش
آئندہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔