Jan 11, 2020 06:15 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- PTI MNA Amir Liaquat threatens to resign
کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت وفاقی وزراء سے نالاں، اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے ڈالی
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا کہ لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟ میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔
عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔