کوئٹہ، خودکش دھماکے کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج
سی ٹی ڈی
کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج
کرلیا گیا ہے، مقدمہ نمبر4-20 کے تحت قتل واقدام قتل سمیت ایکسپلویز ایکٹ
اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے کے مطابق خودکش
بم دھماکے کے بعد شواہد اکھٹے کئے جانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جبکہ جائے
وقوعہ پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے۔
خیال رہے اسحاق آباد میں
ہونے والے بم دھماکے کو پولیس نے ابتدائی اطلاعات میں اسے خودکش دھماکہ
قرار دیا ہے جس میں ڈی ایس پی اور پیش اما م سمیت 15 نمازی شہید اور 21
زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت
کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کودہشت گردی کانشانہ بنانا بزدلانہ فعل
ہے، صوبائی حکومت زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنائے، شہید ڈی ایس پی حاجی
امان اللہ بہترین اورمثالی افسرتھے۔