Jan 12, 2020 09:21 pm
views : 268
Location : Garden police headquarter
Karachi- SSP Chaudhry Aslam's being remembered on Sixth death anniversary
کراچی،دہشت گردوں کی کمر توڑنے والے شہید چوہدری اسلم کی چھٹی برسی
دہشت گردوں کی کمر توڑنے والے،ملک کی خاطر شہادت کا رتبہ پانے والے جانباز اور نڈر پولیس افسر چوہدری اسلم کو دنیا سے بچھڑے چھ سال ہو گئے ہیں ، انہیں دہشت گردوں نے عیسی نگری فلائی اوور پر شہید کر دیا تھا۔
محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے والی چوہدری اسلم کا تعلق مانسہرہ سے تھا ۔ چوہدری اسلم نے 1992ء میں شروع ہونے والے کراچی آپریشن میں انکاؤنٹر اسپشلسٹ کے نام سے شہرت حاصل کی۔
سی ٹی ڈی میں تعینات ہونے کے بعد سو سے زائد کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیاجبکہ لیاری گینگ وار کے خلاف کام کرنے والی ٹاسک فورس کی سربراہی بھی چورہدی اسلم کے حوالے کی گئی۔
چوہدری اسلم کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شاہد اللہ شاہد سمیت دو اہم کمانڈرز کو ملوث قرار دیا گیا۔ پر غیر ملکی خبر رساں اداروں نے ایک ایک کرکے تمام کے مارے جانے کی خبریں نشر اور شائع کیں۔ لیکن ان دہشت گردوں کے مارے جانے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہید چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چوہدری اسلم جیسے افسروں کی ضرورت ہے۔
منصف جان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم کی خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی تمام فورسز ملک کیلئے کام کریں گی۔
تحریک انصاف رکن سندھ اسمبلی رجا اظہر کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،سندھ پولیس میں گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی آئی ہے،دہشتگردی کی کمر توڑنے میں چوہدری اسلم کا بڑا کردار ہے۔