Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 13, 2020 11:00 am views : 268

Location : Sydney

Sydney-Pakistan's Talented Scientist Dr.Faisal won the Young Scientist Award 2019,becoming the 1st Pakistani and Muslim to receive award
  • Urdu

سڈنی، پاکستانی ماہر نے آسٹریلیا کا ’’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ‘‘ جیت کر وطن کا نام روشن کردیا
http://www.tnnasia.tv

پاکستان کے ہونہار سائنس داں ڈاکٹر فیصل شفاعت نے آسٹریلیا میں ’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ 2019‘ جیت لیا، یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی اور مسلمان بھی ہیں۔
یہ ایوارڈ انہیں سڈنی میں منعقدہ پندرہویں’انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈاکیومنٹ اینالیسس اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر)‘ میں عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل کو دستاویز (ڈاکیومنٹ) کے تصویری تجزیئے کمپیوٹیشنل فارنسک پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ جرمنی، امریکا، چین، اسپین اور دیگر ممالک کے سائنس دانوں کو عطا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 1997ء سے قائم یہ آئی سی ڈی اے آر ایک اہم فورم ہے جس میں دستاویز کی کمپیوٹرائزیشن، امیج پروسینگ، ہاتھوں سے لکھی گئی سطروں کی شناخت، اسکرپٹ کی تصدیق، انسانی دستخط کی کمپیوٹر سے تصدیق اور ایسے ہی دیگر امور پر تحقیق اور دیگر کاموں میں جدت کو پیش کیا جاتا ہے۔
دستاویز کی ڈیجیٹائزیشن اور پروسیسنگ کی ضرورت ہر روز بڑھتی جارہی ہے اور اس میں کئی علوم شامل ہیں جن میں امیج پروسینگ، ڈیٹا سائنس، الگورتھم  اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرِفہرست ہیں۔
ڈاکٹر شفاعت نے نسٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ میں ایک عرصے تک تحقیق کی ہے۔ ان کا اہم کارنامہ متن (اسکرپٹ) کو پڑھنے والا خود کار نظام ہے جو پاکستان کی کم ترقی یافتہ زبانوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
پاکستان میں اس وقت بھی اکثریت ناخواندہ افراد پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے دن و رات کی محنت سے ایک کمپیوٹر نظام بنایا ہے جو او سی آر کی طرز پر کسی بھی تصویر میں موجود متن کو پڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح پاکستان کی کم ازکم 10 کروڑ ناخواندہ آبادی اپنے اسمارٹ فون کو دیکھ کر کہیں بھی نصب یا لکھا ہوا متن پڑھ سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر فیصل کے اس انقلابی کام کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی اور اس موضوع پر شائع ان کے تحقیق مقالے کا حوالہ 5000 مرتبہ دیا گیا ہے جسے تحقیقی جرنل کی زبان میں سائٹیشن کہاجاتا ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر فیصل گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی پڑھا چکے ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved