Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 13, 2020 12:45 pm views : 255

Location : Srinagar

Srinagar- India's False Flag Operation Drama unsuccessful, Presidential Awarded Sikh DSP Devinder Singh arrested while carrying 2 Kashmiris
  • Urdu

سرینگر، بھارت کا جھوٹا فلیگ آپریشن ناکام، سکھ پولیس افسر 2 کشمیریوں کو لے جاتے ہوئے گرفتار
http://www.tnnasia.tv

  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے رچایا جانے والا فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ضلع گولگام کے علاقے ونپوہ کے قریب جموں، سرینگر شاہراہ پر ایک صدارتی ایوارڈ یافتہ سکھ  ڈی ایس پی دیویندرسنگھ حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے 2کشمیریوں  نوید بابواور آصف کواپنی گاڑی میں دہلی لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔
پاکستان کافی عرصہ سے عالمی برادری کو باور کرارہا تھا کہ بھارت کوئی جعلی آپریشن کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی کوئی بھارتی چال ہوسکتی ہے جس کے تحت وہ ان کشمیریوں سے  دہلی میں ممبئی حملوں جیسی کوئی بڑی کارروائی کروا کر الزام پاکستان پر لگا سکتا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ڈی ایس پی دیویندرسنگھ ماضی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں کافی سرگرم رہا ہے  اور گزشتہ سال 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب میں اسے  بہادری کے صدارتی پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔
 وہ  نوید بابواورآصف کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں دہلی جارہا تھا کہ جموں کشمیر پولیس نے کولگام کے قریب ناکے پر انھیں گرفتار کرلیا،نصیربابو بھی سابقہ پولیس کانسٹیل  ہے جو اپنی جائے تعیناتی سے سرکاری رائفل سمیت فرار ہوکر مجاہدین سے مل گیا تھا ۔نوید بابو کے خلاف پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 18 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اس پر  مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے  بھارتی اقدام کے بعد گیارہ غیرمقامی مزدوروں کوہلاک کرنے کا بھی الزام ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے مطابق بادامی باغ چھاؤنی میں واقع دیویندرسنگھ کے گھر سے ایک کلاشنکوف رائفل اور دوپستول برآمد ہوئے ہیں جبکہ نویدبابوکی نشاندہی پر بھی ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ نویدبابواور آصف پولیس افسر دیویندرسنگھ کی مدد سے دہلی کیوں جارہے تھے؟پولیس کا کہنا ہے کہ دیویندرسنگھ ہفتہ کے روز ڈیوٹی سے غیرحاضر تھا تاہم  اس نے چار روز کی چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved