Jan 13, 2020 07:16 pm
views : 250
Location : Different Places
Lahore- Khawaja Brothers' remand extended till Jan 24 in Paragon City case
لاہور، پیراگون اسکینڈل، خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع
پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس، احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کر دی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب نے قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بنانے کے بیان کی کاپی خواجہ برادرن کے وکلاء کو فراہم کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیا، کہا ابھی بیان کی کاپیاں فراہم کردیتے ہیں، عدالت نے خواجہ برادران کے وکلاء کو بیان کی کاپیاں فوری فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ قیصر امین بٹ کے علاوہ دیگر گواہوں کو طلب کرلیں، قیصر امین بٹ صحت یاب ہوتے ہی عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظور کرلیا اور محکمہ مال کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔