Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 13, 2020 08:03 pm views : 235

Location : Different Places

Quetta- 15 people killed due to severe cold weather across the country
  • Urdu

کوئٹہ، ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برف باری، 15 افراد ہلاک

اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ خیبر پختون خوا، قبائلی علاقہ جات، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
گھروں کی چھتیں گرنے، گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے اور ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔
موسم کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور انٹرنیٹ بند ہوگیا جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور متاثرہ علاقوں میں بخار سمیت مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کوپریشانی ہے، جبکہ ایندھن اوراشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات پیش آئے جبکہ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ راجن پور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ وادی نیلم لوات میں برفانی تودہ گرنے سے چار طالبات دب گئیں جن میں سے ایک جاں بحق ہوگئی اور 3 کو بچالیا گیا۔ حسن ابدال کے قریب موٹر وے پرحادثہ میں 35 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved