اسلام آباد، سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل کردیا
سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی۔اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) انعام اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی جبکہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظرمیں انعام الرحیم کیخلاف موادموجودہے، تحقیقات مکمل ہوتےہی انعام الرحیم کوقانونی معاونت فراہم کی جائے۔
انعام الرحیم کےوکیل طارق اسد نےدلائل کیلئےمہلت مانگ لی جس پر سپریم کورٹ نے ان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔