Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2020 05:44 pm views : 237

Location : London

London- Hussain Nawaz Speaks On The Viral 'Restaurant' Picture Of Nawaz sharif
  • Urdu

لندن، نواز شریف کی تصویر کو غلط سیاسی رنگ دیا گیا، حسین نواز

لندن میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں نوازشریف کا کارڈئیک پروسیجر متوقع ہے۔نوازشریف کو ہیماٹولوجسٹ نے تاکید کی ہے کہ دل کے علاج سے پہلے مشاورت کی جائے۔
اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے گھر سے نکلنے اور چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نوازشریف لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ شام کا کھانا کھانے گئے تھے۔ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر کے مشورے کے بعد لندن کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طنزیہ بیان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ یہ لندن کے اسپتال کا انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور اس میں ہونے والی ملاقات کا منظر ہے۔
فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ کھاؤ، پیو بیماری کا انتہائی انہماک سے علاج جاری ہے، سارے مریض بہتر محسوس کررہے ہیں۔
دوسر ی طرف حکومت پنجاب بھی ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد حرکت میں آگئی ہے اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے نواز شریف کے ذاتی معالج سے سابق وزیراعظم کے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا کہ مریض کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved